اردو یونیورسٹی سینیٹ کے ڈپٹی چیئرمین کی مدت میں تین سال کی توسیع

صدر مملکت ممنون حسین نے وفاقی اردو یونیورسٹی کی سینیٹ کے ڈپٹی چیئرمین جاوید اشرف کی مدت میں تین سال کی توسیع کر دی ہے جس کا باقاعدہ نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا گیا ہے۔ نوٹیفکیشن کے ساتھ ہی وفاقی اردو یونیورسٹی نے سینیٹ کا اجلاس بلانے کے لئے سمری ایوان صدر بھیج دی ہے۔ اردو یونیورسٹی کے قائم مقام وائس چانسلر ڈاکٹر الطاف حسین نے تصدیق کی کہ اردو یونیورسٹی کی سینیٹ کا اجلاس آئندہ ماہ جنوری کے پہلے عشرے میں طلب کیا جا رہا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ ایجنڈے میں سابق قائم مقام وائس چانسلر کو اردو یونیورسٹی سے نکالے جانے کا معاملہ سینیٹ کے اجلاس کے ایجنڈے میں شامل ہو گا، انہیں سابق وائس چانسلر ڈاکٹر ظفر اقبال کے دور میں سنڈیکیٹ کے ذریعے فارغ کر دیا گیا تھا۔ اردو یونیورسٹی کے قائم مقام وائس چانسلر ڈاکٹر الطاف نے کہا کہ وہ یونیورسٹی کے تمام عہدوں پر میرٹ پر تقرری چاہتے ہیں، ان کے خیال میں رجسٹرار ،ناظم امتحانات اور دیگر انتظامی عہدوں پر اساتذہ نہیں ہونے چاہئیں بلکہ ان اسامیوں پر اشتہار دے کر میرٹ کے ذریعے بھرتی کی جائے۔ انہوں نے کہا کہ سینیٹ کے اجلاس میں جلد مستقل وائس چانسلر کے تقرر کے مسئلے پر بھی بات کی جائے گی۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Social Media Auto Publish Powered By : XYZScripts.com