امریکا میں شدید سردی کی لہر، ہلاکتیں 19 ہوگئیں

امریکا میں شدید سردی کی لہر کے باعث اموات کی تعداد 19 ہوگئی ہے۔سردی کی لہرسے اموات مسی سپی ،مشی گن، ٹیکساس اور وسکونسن میں ہوئیں۔

وسطی اور مشرقی ریاستوں میں برفانی طوفان نے معمولات درہم برہم کردیے ہیں، درجہ حرارت نقطہ انجماد سے گرنےکےسبب مسی سپی میں کئی مقامات پرپانی کی لائنیں پھٹ گئیں۔

اسکول اور دفاتر بند، ہزاروں پروازیں منسوخ اور ہائی ویز پر بڑی تعداد میں حادثات پیش آئے ہیں ۔

نیویارک اور نیوجرسی میں ساحل بھی برف سے ڈھک گئے ، پھسلن کے باعث گاڑیاں آؤٹ آف کنٹرول ہونے کے بعد سیکڑوں حادثات ہوئے جبکہ کئی شمالی مشرقی ریاستوں میں ہنگامی حالت نافذ کردی گئی ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Social Media Auto Publish Powered By : XYZScripts.com