ایشوریہ رائے بچن نئی فلم میں دوہرے کردار میں جلوہ گر ہوں گی

بولی وڈ اداکارہ ایشوریہ رائے بچن فلمساز پریرنا اروڑا کی نئی فلم میں دہرے کردار میں جلوہ گر ہوں گی۔ بھارتی میڈیا کے مطابق اس سلسلے میں فلمساز پریرنا اروڑا کا کہنا ہے کہ فلم ”فینی خان “ میں اداکارہ ایشوریہ رائے بچن کے ساتھ کام کرنا خوشی کا باعث ہے اور اب ان کے ساتھ مذید2 نئی فلمیں بھی کر رہے ہیں جس میں فلمساز سدھارتھ آنند میرے ساتھ مشترکہ پیشکش دیں گے اور اداکارہ ایشوریہ رائے بچن تھرلر فلم میں دہرے کردار میں جلوہ گر ہوں گی جبکہ ان کے ساتھ مرکزی کردار کے لئے بہت جلد اداکار کے نام کو حتمی شکل دی جائے گی۔ فلم کا نام ابھی تک نہیں رکھا گیا۔ اداکارہ ایشوریہ ان دنوں فلم ”فینی خان “ پر کام کر رہی ہیں جس میں ان کے ساتھ راج کمار راؤ اور انیل کپور دکھائی دینگے۔ فلم آئندہ سال 15جون کو ریلیزکی جائیگی۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Social Media Auto Publish Powered By : XYZScripts.com