ایم کیو ایم پاکستان والے اب بھی بانی کیلئے کام کررہے ہیں، مصطفیٰ کمال

پاک سر زمین پارٹی کے چیئرمین مصطفیٰ کمال کا کہنا ہے کہ ایم کیوایم پاکستان کے لوگ اب بھی بانی کے لیے کام کررہے ہیں، سابق گورنر سندھ عشرت العباد کرپشن کی ماں ہیں، ان کا نام رشوت العباد ہونا چاہیے۔

پاکستان ہاؤس میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے پاک سرزمین پارٹی کے چیئرمین مصطفیٰ کمال، سابق گورنر سندھ عشرت العباد پر ایک بار پھر برس پڑے، بولے کہ عشرت العباد نے ملک کو تباہ کردیا ہے۔

مصطفیٰ کمال کا کہنا تھا کہ کراچی کے نوجوانوں کو 25 سے 30 سالوں کے دوران بھٹکایا گیا، بانی ایم کیو ایم نے نوجوانوں کو غلط راستہ دکھایا، اگر وہ چاہتے تو ایم کیوایم کے سیکٹروں شہیدوں کے لواحقین کو انصاف دلواسکتے تھے۔

مصطفیٰ کمال نے کہا کہ آرمی اب سڑکیں اور اسکول بنارہی ہے، اس موقع پر وکلاء برادری سمیت مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد نے پی ایس پی میں شمولیت اختیار کی۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Social Media Auto Publish Powered By : XYZScripts.com