بلاول آج سیہون میں درگاہ لعل شہباز قلندر پر حاضری دیں گے

پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری آج سیہون میں درگاہ حضرت لعل شہباز قلندر پر حاضری دیں گے اور امراض قلب کے اسپتال این آئی وی سی ڈی کا افتتاح کریں گے ۔

پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ اور دیگر رہنما کے ہمراہ اپنے دورہ سیہون میں ایئرپورٹ سے ریلی کی صورت میں درگاہ حضرت قلندر لعل شہباز جائیں گے جہاں وہ مزار پر پھولوں کی چادر چڑھانے کے بعد فاتحہ خوانی کریں گے ۔

چیئرمین پیپلز پارٹی سید عبداللہ شاہ میڈیکل انسٹیٹیوٹ میں امراض قلب کے اسپتال نیشنل انسٹیٹیوٹ آف کارڈیو ویسکولر ڈیزیز کا افتتاح بھی کریں گے تاہم اس موقع پر میڈیا کو کوریج کی اجازت نہیں دی جائے گی۔

این آئی وی سی ڈی کے افتتاح کے بعد بلاول بھٹو شہباز آڈیٹوریم میں کارکنوں سے خطاب بھی کریں گے

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Social Media Auto Publish Powered By : XYZScripts.com