سلمان خان کی فلم ٹائیگر زندہ ہے

ممبئی: بالی ووڈ کے دبنگ اداکار سلمان خان نے صرف 5 دن میں اپنی ہی فلموں کا ریکارڈ توڑنے والی فلم ’ ٹائیگر زندہ ہے‘ کی کامیابی کا راز بتا دیا۔

ویسے تو بالی ووڈ پر سب ہی خانوں کا راج ہے لیکن بات کی جائے سلو میاں کی تو اُن کا ایک الگ ہی مقام ہے یہی وجہ ہے کہ اُن کی ہر نئی فلم ایک الگ ریکارڈ ہی قائم کرتی ہے جس کی تازہ مثال فلم ’ ٹائیگر زندہ ہے‘ کی ہے جس نے صرف 5 دن میں بالی ووڈ کے سلطان کی اپنی ہی فلموں کا ریکارڈ توڑ دیا جب کہ انہوں نے اپنی نئی فلم کی کامیابی کا راز بھی افشاں کردیا۔
بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق علی عباس ظفر کی ہدایت کاری میں بننے والی فلم ’ ٹائیگر زندہ ہے‘ نے بھارت سمیت دنیا بھر میں زبردست کمائی کی اور صرف پانچ دن میں بھارت میں 170 کروڑ سے زائد کا بزنس کرکے سلمان خان کی اپنی ہی فلموں کا ریکارڈ توڑ دیا جن میں دبنگ ، دبنگ ٹو، باڈی گارڈ، جے ہو ،ریڈی اور ٹیوب لائٹ شامل ہیں۔

اپنی 52ویں سالگرہ کے موقع پر فلم ’ٹائیگر زندہ ہے‘ کی کامیابی کا سہرا ساتھی ادکارہ کترینہ کیف کے سر باندھتے ہوئے کہا کہ اس فلم کی کامیابی کا صرف ایک ہی راز ہے اور وہ ہے کترینہ کیف، جنہوں نے مجھے فلم ’ٹائیگر زندہ ہے‘ میں بڑی کامیابی دی۔

واضح رہے کہ 22 دسمبر کو ریلیز ہونے والی فلم ’ٹائیگر زندہ ہے‘ ، ’ایک تھا ٹائیگر‘ کا سیکوئل ہے جس میں بالی ووڈ سلطان اور کترینہ کیف پاکستانی اور بھارت کے خفیہ ایجنٹس کے کردار ادا کررہے ہیں۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Social Media Auto Publish Powered By : XYZScripts.com