سیف علی خان اور کرینہ کپور بیٹے کے ہمراہ نیو ایئر منانے یورپ روانہ

بولی وڈ اداکار سیف علی خان اور کرینہ کپور خان بیٹے کے ہمراہ نئے سال کی خوشیاں منانے یورپ روانہ ہو گئے۔ بھارتی میڈیا کے مطابق اداکار سیف علی خان اور کرینہ کپور خان کرسمس کے بعد بیٹے تیمور علی خان کے ہمراہ نئے سال کی خوشیاں منانے یورپ روانہ ہو گئے، اس موقع پر اداکار سیف علی خان گلابی اور سفید رنگ کی چیک دار شرٹ ، سیاہ جیکٹ اور نیلی جینز میں بہت ہینڈسم اورکرینہ کپور خان گرے سویٹر شرٹ اور سفید جیکٹ ،سیاہ اور لال رنگ کا ٹراؤزر اور سفید سنیکرز میں بہت خوبصورت دکھائی دے رہی تھیں جبکہ تیمور نے سفید کپڑے پہن رکھے اور اسے آیا نے اٹھا رکھا تھا۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Social Media Auto Publish Powered By : XYZScripts.com