عماد وسیم ٹی 20 کے نمبر ون بولر کے اعزازسے محروم ہوگئے

پاکستان کرکٹ ٹیم کے آل راونڈر عماد وسیم کو پاکستانی ٹیم میں آنے کے لئے اگلے ہفتے فٹنس ٹیسٹ دینا ہوگا، لیکن لیفٹ آرم اسپنر کی کارکردگی بھی سوالیہ نشان بنی ہوئی ہےجبکہ نیوزی لینڈ کے ایش سوڈھی نے عماد وسیم کو عالمی ٹی ٹوئنٹی رینکنگ سے محروم کردیا ہے۔
آئی سی سی نے نئی رینکنگ جاری کردی، جس کے مطابق کیوی اسپنر دسویں پوزیشن سے براہ راست نمبر ون پر آ گئے ہیں اور کوئی پاکستانی بیٹسمین ٹاپ ٹین میں موجود نہیں ہے۔
بیٹسمین میں کولن منرو اور بولنگ میں ایش سوڈھی نے ٹاپ 2 پوزیشنز پر قبضہ جما لیا، وہ برینڈن میک کولم اور ڈینیئل ویٹوری کے بعد بیٹنگ اور بولنگ میں پہلی 2 پوزیشنز پر قبضہ جمانے والی دوسری کیوی جوڑی بن گئے ہیں۔
ویسٹ انڈیز کے خلاف ریکارڈ تیسری ٹی20 انٹرنیشنل سنچری جڑنے والے منرو نے 11 درجے کی چھلانگ لگاتے ہوئے ایرون فنچ کو پیچھے چھوڑا ہے جبکہ ویرات کوہلی بدستور تیسرے نمبر پر موجود ہیں، ایون لیوس دوسرے اور لوکیش راہول ایک درجہ تنزلی کے ساتھ بالترتیب چوتھے اور پانچویں نمبر پر آ گئے ہیں۔
گلین میکسویل بدستور چھٹی پوزیشن پر براجمان ہیں، نیوزی لینڈ کے کپتان کین ولیمسن 2 درجے پیچھے آتے ہوئے ساتویں، الیکس ہیلز، ہاشم آملہ اور جوئے روٹ ایک ایک درجہ تنزلی کے ساتھ بالترتیب 8ویں، 9ویں اور 10 ویں پوزیشن پر آ گئے ہیں۔
افغانستان کےاسپنر راشد خان اور جسپریت بمراہ تیسرے اور چوتھے، مچل سینٹنر پانچویں، سیموئل بدری چھٹے، عمران طاہر، مستفیض الرحمان، شکیب الحسن اور جیمز فالکنر بالترتیب ساتویں، آٹھویں، نویں اور دسویں پوزیشن پر ہیں۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Social Media Auto Publish Powered By : XYZScripts.com