عمران خان الیکشن کمیشن میں پیش ہوجائیں، خورشید شاہ

قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف سید خورشید شاہ نے چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کو مشورہ دےدیا۔
ان کا کہنا ہے کہ عمران خان ضد چھوڑیں، آئین اور قانون کا احترم کریں اور الیکشن کمیشن میں پیش ہوجائیں،آج ہی چلے جائیں۔
خورشید شاہ نے عمران خان کو ساتھ ہی خبردار بھی کردیا کہ کہیں یہ نہ ہوکہ پولیس کا کوئی اہل کار انہیں پکڑ کر الیکشن کمیشن کے سامنے لاکھڑا کرے۔
ادھر ان کے ماضی کے ہم جماعت ساتھی بابر اعوان کا کہنا ہے کہ الیکشن کمیشن کے نشانے پر صرف ایک پارٹی تحریک انصاف اور ایک سیاسی رہنما عمران خان ہیں۔
واضح رہے کہ عمران خان نے الیکشن کمیشن کے حکم کو غیر قانونی اور غیر آئینی قرار دے دیا ہے، جبکہ تحریک انصاف نے عمران خان کے وارنٹ گرفتاری اسلام آباد ہائی کورٹ میں چیلنج کرنے کا اعلان کیا ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Social Media Auto Publish Powered By : XYZScripts.com