فلسطین اور پاکستان کا رشتہ روح اور جسم کا ہے، طاہر اشرفی

چیئرمین پاکستان علماءکونسل حافظ طاہر محمود اشرفی کا کہنا ہے کہ فلسطین اور پاکستان کا رشتہ روح اور جسم کا ہے، بھارت، امریکہ یا کوئی اور ان تعلقات کو خراب نہیں کر سکتااور ہم کل بھی فلسطین کے ساتھ تھے آج بھی ہیں۔

لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے حافظ طاہر محمود اشرفی کا کہنا تھا کہ امریکا کی جانب سے پاکستان کو واچ لسٹ میں شامل کرنے کو مسترد کرتے ہیں تاہم وزیراعظم اس مسئلے پر آل پارٹیز کانفرنس بلائیں اور امریکہ کو اب نو مورکہیں گے۔

طاہر محمود اشرفی کا کہنا تھا کہ امریکی امداد کو ٹھوکر پر لکھتے ہیں، پاک فوج کو امداد کی ضرورت نہیںتاہم وہ وزیراعلیٰ پنجاب سے مطالبہ کرتے ہیں کہ ختم نبوت کا قانون ختم کرنے والوں کو اٹھا کر باہر پھینکیں۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Social Media Auto Publish Powered By : XYZScripts.com