موٹرسائیکل ایمبولینس سروس پنجاب بھر میں پھیلائیں گے، شہباز شریف

وزیراعلیٰ پنجاب شہبازشریف نے ریسکیو 1122 موٹرسائیکل ایمبولینس سروس کا افتتاح کردیا۔
نئی ایمبولینس سروس کی افتتاحی تقریب سے خطاب میں شہباز شریف کا کہنا تھا کہ دکھی انسانیت کی خدمت کے لیے نئی ایمبولینس سروس شروع کی ہے۔ موٹرسائیکل ایمبولینس سروس پنجاب کے تمام شہروں تک پھیلائیں گے۔
انہو ں نے کہا کہ گنجان آباد علاقوں میں موٹربائیک ایمبولینس برق رفتاری سے پہنچے گی، پہلے مرحلے میں پنجاب کے 9 ڈویژنز کا انتخاب کیا گیا، پورے یقین سے کہتا ہوں جنوبی ایشیا میں ایسی کوئی مثال نہیں۔
شہبازشریف نے کہا کہ اورنج لائن ٹرین کو متنازع بنانے والے عوام کی فلاح نہیں چاہتے، آپ کو کیا علم دکھی انسانیت اپنے کام کاج پر کیسے پہنچتی ہے، اربوں کھربوں کی کرپشن نے پاکستان کوکھوکھلا کردیا ہے۔
وزیراعلیٰ پنجاب کا کہنا تھا کہ ترقیاتی منصوبوں کی تکمیل کے لیے حکومت کے پاس فنڈز کی کمی نہیں لیکن بڑھا چڑھا کر اشتہار بازی سے نوجوانوں کو گمراہ نہیں کرنا چاہتے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Social Media Auto Publish Powered By : XYZScripts.com