وزیراعلیٰ اور وزیر قانون پنجاب کے استعفوں کی ڈیڈ لائن ختم

پاکستان عوامی تحریک کی جانب سے وزیر اعلیٰ اور وزیر قانون پنجاب کو استعفوں کو دی گئی ڈیڈ لائن ختم ہوگئی، آئندہ کا لائحہ عمل کیا ہونا چاہیئے؟ پاکستان عوامی تحریک نے اپوزیشن جماعتوں کا اجلاس آج بلا لیا۔ خرم نواز گنڈا پور نے کہا کہ استعفے آتے نہیں لئے جاتے ہیں۔

تیس دسمبر کو لاہور میں منعقدہ آل پارٹیز کانفرنس کے اعلامیے میں کہا گیا تھا کہ باقر نجفی کمیشن نے شہباز شریف، رانا ثناء اللہ کو ذمہ دار ٹھہرایا ہے، لہٰذا یہ افراد 7جنوری سے پہلے مستعفی ہو جائیں۔

استعفے نہ آئے جس پر پاکستان عوامی تحریک نے اپوزیشن جماعتوں سے ٹیلی فون پر رابطے کئے ۔ پاکستان عوامی تحریک کے رہنما خرم نواز گنڈا پورنے بتایا کہ تحریک انصاف کے جہانگیر ترین،پیپلز پارٹی کے رہنما میاں منظور وٹو، ق لیگ کے چودھری پرویز الٰہی اور شیخ رشید سے ٹیلی فون پر بات چیت کی گئی۔ تمام جماعتوں نے آج اسٹیئرنگ کمیٹی میں شرکت کی تصدیق کی ہے۔

خرم نواز گنڈا پور نے کہا کہ استعفے آتے نہیں لئے جاتے ہیں ۔ حکومت ن لیگ زاہد حامد کے استعفا پربھی تیار نہ تھی ۔بہت صبرکر لیا،بہت وقت دے دیا۔ اب فیصلوں کی گھڑی ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Social Media Auto Publish Powered By : XYZScripts.com