پاکستان نے آسٹریلیا انڈر19کیخلاف ون ڈے سیریز جیت لی

میلبورن میں کھیلی جانے والی یوتھ ون ڈے انٹرنیشنل سیریزمیں پاکستان انڈر 19 کر کٹ ٹیم نے تیسرے اور آخری ون ڈے میچ میں آسٹریلیا انڈر 19کو49 رنز سے شکست دے کر سیریزدو صفر سے جیت لی ۔فاتح ٹیم نے 7وکٹوں کے نقصان پر309رنزبنائے، محمد زید عالم نے 128رنز کی خوبصورت اننگز کھیلی۔ جس میں چار چھکے بھی شامل تھے۔علی زریاب آصف 56رنز کے ساتھ دوسرے نمایاں بیٹسمین رہے۔ نیل اسمتھ اور ڈیوس نے دو، دو وکٹیں حاصل کیں۔ آسٹریلیا انڈر 19 مطلوبہ ہدف حاصل نہ کرسکی اور اس نے مقررہ 50 اوورز میں 9 وکٹوں کے نقصان پر 260 رنز بنائے۔ رائن ہیکنی نے 109 رنز بنائے تاہم وہ اپنی ٹیم کو شکست سے نہ بچا سکے۔ کیمرون گرین 47 رنز کے ساتھ دوسرے نمایاں بیٹسمین رہے۔ سلیمان شفاقت نے تین اور شاہین شاہ آفریدی نے دو وکٹیں حاصل کیں۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Social Media Auto Publish Powered By : XYZScripts.com