کراچی: چوکیدار کی کمسن بچی سے مبینہ زیادتی کی کوشش

کراچی کے علاقے ابراہیم حیدری میں اسکول کے چوکیدار کی کمسن طالبہ سے مبینہ زیادتی کی کوشش پربچی کے گھر والوں نے چوکیدار کو تشدد کا نشانہ بنانے کے بعد رینجرز اہلکاروں کے حوالے کردیا۔

ایس ایس پی ملیر راؤانوارکا کہنا ہے کہ مبینہ زیادتی کی کوشش کا واقعہ گزشتہ روز پیش آیا، لیکن گھروالوں نے پولیس کواطلاع نہیں دی، آج بچی کے گھروالو ں نے اسکول پہنچ کر چوکیدار کو تشدد کانشانہ بنایا۔

وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ اور آئی جی پولیس نے ابراہیم حیدری میں بچی سے مبینہ زیادتی کا نوٹس لے لیا اور فوری تحقیقات کر کے سخت کارروائی کا حکم جاری کردیا، جبکہ آئی جی سندھ نے ڈی آئی جی ایسٹ سے تفصیلی انکوائری رپورٹ طلب کرلی ہے۔

واقعہ کی اطلاع ملنے کے بعد محکمہ تعلیم کی ٹیم ستار سومرو کی سربراہی میں نجی اسکول کیخلاف کارروائی کے لیے روانہ ہوگئی ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Social Media Auto Publish Powered By : XYZScripts.com