کے سی سی اے زون دو کے انتخابات کل ہونگے

تنازع کی وجہ سے زیر التواء کراچی سٹی کرکٹ ایسوسی ایشن زون دو کے انتخابات منگل کو دوپہر ڈھائی بجے کرانے کا اعلان کیا گیا ہے۔ پی سی بی کے ایجڈجو ڈیکٹرنے پروفیسر اعجاز فاروقی پینل کے جاوید احمد خان کی شہریت کے بارے میں اعتراضات کو رد کرتے ہوئے جاوید احمد خان کو انتخابات کے لئے اہل قرار دے دیا ہے۔ زون کے انتخابات میں صدر کے عہدے کے لئے جاوید احمد خان کا مقابلہ محمد افضل، سیکریٹری کے عہدے کے لئے شاہد علی کا مقابلہ جمال ناصر سے ہوگا۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Social Media Auto Publish Powered By : XYZScripts.com