پولینڈ میں کھیل کا گراؤنڈ میدان جنگ میں تبدیل
کھیل

پولینڈ میں کھیل کا گراؤنڈ میدان جنگ میں تبدیل

پولینڈ میں کھیلے گئے میچ کے دوران حالات اس وقت قابو سے باہر ہوگئے جب میدان کھیل، میدان جنگ میں تبدیل ہوگیا اور وہ ہوگیا جو سوچا نہ تھا۔

پولینڈ کے فٹ بال اسٹیڈیم میں 0۔2 سے ہارتی ٹیم لیچ پوزنن کے مداح شکست قریب دیکھ کر آپے سے باہر ہوگئے۔ مداحوں نے آتشگیر مواد کا آزادانہ استعمال کیا جس کے بعد دیکھتے ہی دیکھتے اسٹیڈیم کالے دھویں سے بھر گیا۔ اس موقع پر دو سو کے قریب پولیس اہل کاروں نے اسٹیڈیم کے اندر نازک صورت حال کو سنبھالنے کی کوشش کی تاہم ناکام رہے۔

اس دوران ہنگامہ آرائی کرنے والے درجنوں افراد کو گرفتار بھی کیا گیا، جن کی عمریں 18 سے 35 سال کے درمیان ہیں۔ ہنگامہ آرائی کرنے والوں کو سیکیورٹی کیمروں کی مدد سے گرفتار کیا گیا۔

ستتر منٹ تک میچ روک کر ہنگامہ آرائی ختم کرنے کی کوشش ہوتی رہی، تاہم پولیس کی بے بسی دیکھ کر تین صفر کی برتری حاصل کرنے والی ٹیم لیگیا وارسا کو کامیاب قرار دے دیا گیا۔