شہباز شریف اور نواز شریف کی ملاقات، اہم امور پر تبادلہ خیال

سابق وزیر اعظم میاں نواز شریف اور وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف کی ملاقات ہوئی ہے، جس میں موجودہ سیاسی صورت حال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
ذرائع نے جیو نیوز کو بتایا کہ ایک گھنٹہ 45 منٹ جاری رہنے والی ملاقات میں پارٹی کی اندرونی صورت حال پر بھی بات کی گئی۔
ذرائع کا کہنا تھا کہ دونوں رہنماؤں کے درمیان ملاقات میں پارٹی کے صدر سے متعلق بھی تبادلہ خیال گیا گیا، ون آن ون ملاقات میں اداروں کے خلاف جارحانہ پالیسی نہ اپنانے سے متعلق بھی بات چیت کی گئی۔
ذرائع کا مزید کہنا تھا کہ دیگر امور پر بات چیت کے لیے دوبارہ ملاقات کی جائے گی۔

Social Media Auto Publish Powered By : XYZScripts.com