ن لیگی رکن غلام بی بی بھروانہ کا استعفا اسپیکرکو مل گیا

ن لیگ کی رکن قومی اسمبلی غلام بی بی بھروانہ کا استعفا اسپیکرکوموصول ہوگیا۔

قومی اسمبلی سیکرٹریٹ کے حکا م کا کہنا ہے کہ استعفا ڈاک کے ذریعے اسپیکر کو بھیجا گیا۔اسپیکر ایازصادق نے ابھی استعفے کا جائزہ نہیں لیا۔

غلام بی بی بھروانہ نے نظام الدین سیالوی کے جلسے میں مستعفی ہونے کا اعلان کیا تھا ۔

واضح رہے کہ سیال شریف کے گدی نشین پیر حمیدالدین سیالوی کی ہدایت پر پنجاب اسمبلی میں مسلم لیگ ن کےتین ارکان نظام الدین سیالوی، مولانا رحمت اللہ اور محمدخان بلوچ مستعفی ہوچکے ہیں۔

Social Media Auto Publish Powered By : XYZScripts.com