شہبازشریف کا دورہ سعودی عرب،پی ٹی آئی کااظہار تشویش

تحریک انصاف نے وزیراعلیٰ پنجاب شہبازشریف کی خصوصی طیارے میں سعودی عرب روانگی پر تشویش کا اظہار کردیا ہے ۔

ترجمان تحریک انصاف فواد چوہدری نے کہا کہ قوم شہباز شریف کے دورے کے مقاصد سے آگاہی میں دلچسپی رکھتی ہے۔

ان کا مزید کہناتھاکہ ماضی میں سعودی عرب نے پاکستانی سیاست میں اہم کردار ادا کیا ہے اور2000ء میں شریفوں کے این آر او کےلیے متحرک کردار ادا کیا۔

فواد چوہدری نے امیدظاہر کی کہ سعودی حکام اس بار شریفوں کو جائے پناہ مہیا کرنے میں دلچسپی نہیں لیں گے۔

Social Media Auto Publish Powered By : XYZScripts.com