سونے کی تولہ قیمت میں اچانک1000روپے کا اضافہ

کراچی: سونے کی قیمتوں میں بدھ کو نمایاں اضافہ ریکارڈ کیاگیا بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں سونے کی قیمت 11 ڈالر کے اضافے سے 1286 ڈالر فی اونس پر پہنچنے کے بعد مقامی صرافہ مارکیٹوں میں سونے کی قیمتیں اچانک 1000 روپے تک بڑھا دی گئیں۔

سونے کی تولہ قیمت گزشتہ روز 56ہزار 200 روپے ہو گئی جبکہ منگل کو 55 ہزار200 روپے تھی، اسی طرح سونے کی 10 گرام قیمت بھی 857 روپے کے اضافے سے 48 ہزار 171 روپے ہوگئی۔

چاندی کی قیمتوں میں بھی بدھ کو اضافہ ریکارڈ کیاگیا، چاندی کی عالمی قیمت 22 سینٹ بڑھ کر 16.65 ڈالر فی اونس ہوگئی جبکہ مقامی مارکیٹس میں چاندی کی تولہ قیمت 20 روپے کے اضافے سے 830 اور 10 گرام 17.14 روپے بڑھ کر 711.42 روپے ریکارڈ کی گئی۔

Social Media Auto Publish Powered By : XYZScripts.com