تاجربرادری سب اداروں میں تبدیلی کیلئے اٹھ کھڑی ہو،مہتاب چائولہ

پاکستان بزنس گروپ کے چیئرمین مہتاب الدین چائولہ نے کہا ہے کہ فیڈریشن کے الیکشن میں تاجر برادری ہمیں نہیں‘ اپنے آپ کو اور پاکستان کوجتوائے کیونکہ یہ تبدیلی کاالیکشن ہے۔ وہ گزشتہ شب بزنس مین پینل اورپاکستان بزنس گروپ الائنس کے مشترکہ نائب صدر کے امیدوار محمد یحییٰ پولانی کی جانب سے دیئے گئے عشائیہ سے خطاب کررہے تھے۔ انہوں نے کہا کہ ملکی معاشی حالات خراب ہیں، اب وقت آگیاہے کہ تاجربرادری فیڈریشن سمیت تمام اداروں میں تبدیلی اور اصلاحات لانے کیلئے اٹھ کھڑی ہو۔ انہوں نے کہا کہ یو بی جی کی تشکیل کے دوران طے ہواتھا کہ امیدوار میرٹ پر لائے جائیں گے مگرایسا نہیں ہوا‘ ایف پی سی سی آئی میں رویٹشن کاسسٹم غلط ہے۔ امیدوار کا انتخاب صرف میرٹ پر ہوناچاہیے۔ بی ایم پی کے رہنما زکریا عثمان نے کہا کہ ہم الیکشن جیت کرمشاورتی کونسل بناکر کام کریں گے۔ پی بی جی کے رہنما عبدالرحیم جانو نے حاضرین سے کہا کہ وہ پینل ووٹ کے ذریعہ ایسوسی ایشنز کے 4 عہدیداروں کو ضرور کامیاب کرائیں۔ بی ایم پی کے رہنما میاں زاہد حسین نے امیدواروں کا تفصیلی تعارف کروایا۔ عشائیہ سے ثاقب فیاض مگوں‘ غلام مصطفی سولنگی‘ انیس مجید اور رفیق سلیمان نے بھی خطاب کیا۔

Social Media Auto Publish Powered By : XYZScripts.com