پاکستان اسٹاک ایکسچینج، اتار چڑھائو کے بعد تیزی،100انڈیکس میں 255پوائنٹس کا اضافہ

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں جمعرات کو بھی تیزی کا تسلسل برقرار رہا۔ 100انڈیکس میں225پوائنٹس کا اضافہ ،سرمایہ کاری مالیت میں مزید51 ارب21 کروڑ روپے سے زائد کااضافہ ، کاروباری حجم گزشتہ روز کی نسبت بڑھ گیا جبکہ حصص کی قیمتوں میں56.90فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔فروخت کے دبائو اور پرافٹ ٹیکنگ کے باعث کاروبار کا آغاز مثبت زون میں ہوا، ٹریڈنگ کے دوران ایک موقع پر 100انڈیکس 40100کی نفسیاتی حدسے گرگیا۔تاہم اسٹاک ایکچینج میں لسٹڈ کمپنیوں کے اچھے مالیاتی نتائج اورحکومتی مالیاتی اداروں، مقامی بروکریج ہائوسنز سمیت دیگر انسٹی ٹیوشنز کی جانب سے توانائی، ٹیلی کام،بینکنگ، سیمنٹ اور دیگر سیکٹر کی نچلی سطح پر آئی ہوئی قیمتوں میں خریداری کے باعث مندی کے اثرات زائل ہوگئے۔ ٹریڈنگ کے دوران ایک موقع پر 100انڈیکس 40463پوائنٹس کی بلندسطح پر بھی دیکھا گیا تاہم مقامی سرمایہ کار گروپوں کی جانب سے اپنے حصص فروخت کرنے کے سبب 100انڈیکس 40400کی نفسیاتی حدبرقرار نہ رکھ سکا۔ اتارچڑھائو کا سلسلہ سارادن جاری رہا۔ مارکیٹ کے اختتام پر 100 انڈیکس 224.58پوائنٹس اضافے سے 40371.31 پوائنٹس پر بندہوا۔ مجموعی طور پر355 کمپنیوں کے حصص کا کاروبار ہوا جن میں سے202 کمپنیوں کے حصص کے بھائو اضافہ،135 کمپنیوں کے حصص کے بھائو میں کمی جبکہ18 کمپنیوں کے حصص کے بھائو میں استحکام رہا۔سرمایہ کاری مالیت میں51ارب21 کروڑ13 لاکھ51 ہزار530 روپے کااضافہ ریکارڈ کیا گیا جبکہ سرمایہ کاری کی مجموعی مالیت بڑھ کر85 کھرب13 ارب47 کروڑ81 لاکھ61 ہزار703 روپے ہوگئی۔ جمعرات کو مجموعی طور پر23کروڑ95 لاکھ87ہزار530 شیئرز کا کاروبار ہوا جو بدھ کی نسبت4کروڑ2 لاکھ44 ہزار530 شیئرز زائد ہے۔

Social Media Auto Publish Powered By : XYZScripts.com