اسرائیلی وزیراعظم 16 جنوری کو 4روزہ دورئہ بھارت پر پہنچیں گے

مقبوضہ بیت المقدس اسرائیلی وزیر اعظم نیتن یاہو آئندہ سال جنوری میں بھارت کا دورہ کریں گے۔2003 میں ایریل شیرون کے دورہ بھارت کے بعد کسی بھی اسرائیلی وزیر اعظم کا یہ پہلا دورہ ہوگا۔اسرائیلی وزیراعظم کے ساتھ ممبئی حملے میں ہلاک ہونے والے یہودی کا بیٹا اور دادا بھی بھارت کے دورے پر پہنچیں گے ۔ بھارتی میڈیا کے مطابق اسرائیلی وزیر اعظم 4روزہ دورے پر 16جنوری کو بھارت پہنچیں گے، نیتن یاہو دارالحکومت نئی دہلی میں سرکاری مصروفیات کے ساتھ ساتھ اپنی اہلیہ کے ہمراہ آگرہ میں تاج محل کا دورہ بھی کریں گے۔وہ بھارتی تاجروں سے بھی ملاقات کریں گے جبکہ ممبئی میں بالی ووڈ اسٹارز اور ڈائریکٹرز سے ملاقات کا بھی امکان ہے۔

Social Media Auto Publish Powered By : XYZScripts.com