فلم زیرو کے ٹیزر کو پسندکرنے والوں کی تعداد 32ملین تک پہنچ گئی

بالی وڈ اداکار شاہ رخ خان کی فلم ”زیرو“ کے ٹیزر کو اب تک 32ملین شائقین نے دیکھا اور پسند کیا ہے ۔

شاہ رخ خان کی نئی فلم ”زیرو“ کے پوسٹر کو شائقین نے بے حد پسند کیا ہے جن کی چند گھنٹوں میں تعداد 32ملین تک پہنچ گئی ہے۔

شاہ رخ خان بونے کا کردار ادا کر رہے ہیں، فلم”زیرو“ میں شاہ رخ خان پر ششی کپور کی فلم ”جب جب پھول کھلے“ کا مشہور گانا” ہم کو تم پر پیار آیا“ فلمایا گیا ہے۔

فلم کی کاسٹ میں انوشکا شرما ، کترینہ کیف اور شاہ رخ خان شامل ہیں ۔ فلم رواں سال 21دسمبر کو نمائش کے لئے پیش کی جائیگی۔

Social Media Auto Publish Powered By : XYZScripts.com