ترقی کے سفر میں روڑے اٹکانے والوں کو جواب دینا ہوگا،شہباز

وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف نے کہا کہ ترقی کے سفر میں روڑے اٹکانے والوں کو عوام کی عدالت میں جواب دینا پڑے گا، جنوبی پنجاب کی ترقی کے لیے دن رات کام کیا ،موبائل ہیلتھ یونٹس دانش اسکولوں سے عوام کو بے حد سہولت ملی ہے ۔

وزیراعلیٰ پنجاب شہبازشریف کی وزیرمملکت عبدالرحمٰن کانجواورلیگی رہنما صدیق بلوچ سے ملاقات ہوئی، جس میں وزیر اعلیٰ کا کہنا تھا کہ ہم نے عوام کی بے لوث خدمت کی جبکہ مخالفین نے عوام کی ترقی کی مخالفت ۔

وزیر اعلیٰ پنجاب کا کہنا تھا کہ جھوٹ، الزام تراشی ،دھرنوں اور انتشار کی سیاست کرنے والوں نے عوام کے ساتھ ظلم کیا ہےانہیں عوام کو جواب دینا ہو گا ۔

Social Media Auto Publish Powered By : XYZScripts.com