وزیر اعلیٰ بلوچستان کیلئے کاغذات نامز د گی کا حصول شروع

بلوچستان کے نئے وزیر اعلیٰ کے انتخاب کیلئے کاغذات نامز د گی حاصل کرنے کا سلسلہ شروع ہوگیا ، وزیر اعلیٰ کا انتخاب کل صوبائی اسمبلی میں ہوگا۔

بلوچستان اسمبلی سے کاغذات نامزدگی برائے انتخاب وزیر اعلیٰ شروع ہو گیا ہے ،کاغذات صبح 9بجے تا سہ پہر 3بجے کے دوران سیکر یٹر ی اسمبلی کے دفتر سے حاصل کئے اور جمع کرائے جائیں گئے جس کی اسکر وٹنی کے بعدحتمی فہرست جار ی کر دی جائے گی۔

اسمبلی سیکر یٹریٹ کےمطابق کل بروز ہفتہ صبح 10بجے منعقد ہو نے والے صوبائی اسمبلی کے اجلاس میں وزیراعلیٰ کا انتخاب عمل میں لایا جائے گا۔

Social Media Auto Publish Powered By : XYZScripts.com