کتے مارنے کی بجائے برآمد کر دیئے جائیں

سندھ اسمبلی کے اجلاس کے دوران توجہ دلاؤ نوٹس پراسپیکر آغا سراج درانی نے ازراہ مذاق آوارہ کتوں کو مارنے بجائے انہیں فلپائن ایکسپورٹ کرنے کی تجویز دی۔

جمعرات کو اسپیکرآغا سراج درانی کی سربراہی میں سندھ اسمبلی کے اجلاس کے دوران پاکستان تحریک انصاف کے رکن خرم شیرزمان نے کراچی میں آوارہ کتوں کی بہتات پرتوجہ دلا ؤنوٹس پیش کیا۔

خرم شیرزمان نے کہا کہ کراچی میں کتے اتنے ہوگئے کہ بیان نہیں کرسکتا، صرف جناح اسپتال میں ہرروز آوارہ کتوں کے کاٹے کے اوسطا 90ً افراد آتے ہیں جس پروزیر بلدیات جام خان شورو نے کہا کہ ہم آوارہ کتوں کی بہتات کم کرنے کے لیے کام کریں گےجبکہ اسپیکرنے تجویزپیش کی کہ کتوں کومارنے کے بجائے فلپائن ایکسپورٹ بھی کیا جاسکتا ہے۔

Social Media Auto Publish Powered By : XYZScripts.com