جمعیت علماء اسلام (جے یو آئی)ف کے سربراہ مولانا فضل الرحمن نے اسلام آباد میں جلسہ ملتوی یا موخر کرنے کی خبروں کی تردید کردی۔
گوجر خان سے اسلام آباد روانگی سے قبل میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئےمولانا فضل الرحمن نے کہا کہ مریم اورنگزیب کے جلسہ ملتوی کرنے کے اعلان کو مسترد کرتے ہوئے کہا کہ جلسہ ملتوی نہیں ہوا،تمام قافلے اپنے وقت اور ترتیب کے مطابق پہنچیں گے۔
انہوں نے کہا کہ مریم اورنگزیب کا جلسے سے کوئی تعلق نہیں ہے ،یہ ہماراپروگرام ہم ہےاس کا فیصلہ بھی ہم کریں گے کہ کیا کرنا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہم نے ن لیگ کو اطلاع دے دی ہے کہ ہم آج رات اسلام آباد پہنچ رہے ہیں۔
واضح رہے کہ مسلم لیگ (ن) کی ترجمان مریم اورنگزیب نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہنا تھا کہاپوزیشن نے سانحہ تیزگام کے پیش نظر مشترکہ طور پر آزادی مارچ کے حوالےسے اسلام آباد میں ہونے والا جلسہ ملتوی کردیا ہے۔
مولانا فضل الرحمان نے سانحہ تیز گام پر دکھ کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ واقعہ کی اعلیٰ سطح پر تحقیقات کرائی جائیں اور پتا چلایا جائے کہ سانحہ تیز گام حادثہ ہے یا دہشت گردی ہے۔