ن لیگ کی سینیٹر کا پی پی کے امیدوارکو ووٹ دینے کا اعتراف

ن لیگ کی سینیٹر کا پی پی کے امیدوارکو ووٹ دینے کا اعتراف
بلوچستان سے مسلم لیگ ن کی خاتون سینیٹر کلثوم پروین نے پیپلز پارٹی کے امیدوار کو وٹ دینے کا اعتراف کر لیا۔

سینیٹر کلثوم پروین نےاعتراف کیا ہے کہ انہوں نے ڈپٹی چیئرمین کے عہدے کے لئے اپنی پارٹی کے امیدوارعثمان کاکڑ کو نہیں بلکہ پیپلز پارٹی کے امیدوارسلیم مانڈوی والا کو ووٹ دیا۔

چیئر مین سینیٹ کے انتخاب سے قبل مسلم لیگ (ن) کی جانب سے 53 ووٹ حاصل کرنے کا دعویٰ کیا گیا تھا مگر حکمراں اتحاد کے راجا ظفرالحق 46 ووٹ حاصل کر سکے۔

ڈپٹی چیئرمین سینیٹ کے لئے پشتونخوا ملی عوامی پارٹی سے تعلق رکھنے والے عثمان کاکڑ حکمراں اتحاد کے امیدوار تھے جنہیں 44 ووٹ ملے جبکہ ان کے مقابلے میں اپوزیشن اتحاد کے امیدوار سلیم مانڈوی والا نے 54 ووٹ حاصل کیے۔

Social Media Auto Publish Powered By : XYZScripts.com