آج ملتا ن سلطانز اور اسلام آباد یونائٹیڈ مدمقابل ہوں گے

آج ملتا ن سلطانز اور اسلام آباد یونائٹیڈ مدمقابل ہوں گے
پاکستان سپر لیگ کا پچیس واں ٹاکرا آج ملتا ن سلطانز اور اسلام آباد یونائٹیڈ کے درمیان ہو گا۔میچ پاکستانی وقت کے مطابق رات 9 بجے شروع ہوگا۔

پوائنٹس ٹیبل پر اسلام آباد یونائیٹڈ 7 میچز کھیل کر 10 پوائنٹس کے ساتھ دوسرے نمبر ہے جبکہ ٹورنامنٹ کے اچھے آغاز کے باوجود ملتان سلطانز 8 میچز میں 9 پوائنٹس کے ساتھ چوتھے نمبر پر ہیں۔

بظاہر اسلام آباد یونائیٹڈ پلے آف کے لیے کوالیفائی کرچکی ہے البتہ ملتان سلطانز کیلئے ٹاپ فور میں جگہ برقرار رکھنے کے لیے یہ میچ جیتنا انتہائی اہم ہوگا۔

ملتان سلطانز کی قیادت شعیب ملک جبکہ اسلام آباد یونائیٹڈ کی قیادت مصباح الحق کررہے ہیں۔ اسلام آباد یونائیٹڈ پی ایس ایل کے پہلے ایڈیشن کی فاتح ٹیم ہے جبکہ ملتان سلطانز پہلی بار پی ایس ایل کھیل رہی ہے۔

میچ براہ راست جیو سوپر پر نشر کیا جائے گا۔

Social Media Auto Publish Powered By : XYZScripts.com