سپریم کورٹ نے نواز، شہباز، بے نظیر کے خلاف درخواستیں نمٹادیں

سپریم کورٹ نے نواز، شہباز، بے نظیر کے خلاف درخواستیں نمٹادیں
سپریم کورٹ نے سابق وزیراعظم نواز شریف ،یوسف رضاگیلانی ، شہباز شریف اور نیر بخاری کے خلاف توہین عدالت کی درخواستیں نمٹا دیں۔ بے نظیر بھٹو اور سید اقبال حیدر کے خلاف توہین عدالت کی درخواستیں بھی غیر مؤثر قرار دے کر نمٹادی گئیں۔

مختلف سیاسی رہنمائوں کے خلاف توہین عدالت کی درخواستوں کی سماعت چیف جسٹس پاکستان کی سربراہی میں تین رکنی بینچ نے کی ۔ سپریم کورٹ نے شہباز شریف ، دانیال عزیز اور طلال چودھری سے متعلق محمود اخترنقوی کی درخواستیں بھی نمٹادیں ۔

پرویز مشرف کے دوعہدوں کے خلاف درخواست بھی غیر مؤثر قراردے کر نمٹا دی گئی۔

نیر بخاری،فردوس عاشق اور یوسف رضاگیلانی کے خلاف توہین عدالت کی درخواستیں بھی غیر مؤثر قرار دے کر نمٹادی۔

چیف جسٹس پاکستان نے ریمارکس دیے کہ جو بیانات آپ بتارہے ہیں وہ جے آئی ٹی سے متعلق ہیں، عدالتوں سے متعلق جو ریمارکس اب دیے جارہے ہیں وہ ہمیں مل رہے ہیں، مناسب وقت پر ان ریمارکس سے متعلق کیس سنیں گے۔

Social Media Auto Publish Powered By : XYZScripts.com