نیویارک میں ہیلی کاپٹر گِر کر تباہ، 5مسافر ہلاک

نیویارک میں ہیلی کاپٹر گِر کر تباہ،تمام 5مسافر ہلاک
امریکی شہر نیویارک میں ایک ہیلی کاپٹر گِر کر تباہ ہو گیا ہے جس پر پائلٹ سمیت 6 افراد سوار تھے۔
پولیس کے مطابق یہ ہیلی کاپٹر اتوار کے روز نیویارک کے مشرق میں واقع دریا میں گِر کر تباہ ہوا جس کی وجہ سے پانچوں مسافر ہلاک ہو گئے جبکہ پائلٹ بچ نکلنے میں کامیاب رہا۔
نیویارک سٹی کے ترجمان کے مطابق دو افراد موقع پر ہی ہلاک ہو گئے جبکہ دیگر کو اسپتال پہنچایا گیا مگر وہ جانبر نہ ہو سکے۔
پولیس کے مطابق پائلٹ اس ہیلی کاپٹر سے نکلنے میں کامیاب رہا جسے امدادی کارکنوں نے بچا لیا اور اس کی حالت بہتر ہے۔

Social Media Auto Publish Powered By : XYZScripts.com