محمد شامی کا بیٹی کی تصویر کےساتھ جذباتی پیغام

گھریلو تنازعات میں گھِرے بھارتی ٹیسٹ کرکٹر محمد شامی نے سوشل میڈیا پر اپنی بیٹی کی تصویر شیئر کی ہے ، سنجیدہ نوعیت کے الزامات کے باوجود مداحوں نے شامی کی بھرپور حمایت کردی۔
محمد شامی نے ٹوئٹر پر ’’چاکلیٹ لور۔۔۔مس یو بیبو‘‘ کیپشن کے ساتھ اپنی بیٹی کی تصویر پوسٹ کی ہے جس میں وہ بہت سی چاکلیٹس کے ساتھی بیٹھی ہے۔
اہلیہ حسین جہاں کی طرف سے گھریلو تشدد سمیت دیگر الزامات کے تحت پولیس شکایت درج کرانے کے بعد محمد شامی کا کرکٹ کیریئر غیریقینی ہوگیا ہے۔
کولکتا پولیس نے بھارتی کرٹ بورڈ سے ٹیم کے جنوبی افریقا سے وطن واپسی پر کھلاڑیوں کےدبئی کے مبینہ دورے کی تفصیلات بھی طلب کرلی ہیں۔
بھارتی میڈیاکے مطابق محمد شامی کی اہلیہ حسین جہاں نے سماجی رابطے کی ویب تصاویر اور گفتگو شیئر کی تھی۔ حسین جہاں نے تشدد کا الزام لگاتے ہوئے کہا تھا کہ محمد شامی کی مختلف لڑکیوں سے دوستی اور تعلقات ہیں اور وہ ان کے خلاف قانونی کارروائی کریں گی۔محمد شامی نے الزامات کو جھوٹ قرار دیاتھا۔
ردعمل میں بھارتی بولرز نے ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں کہا تھا کہ ہماری ذاتی زندگی کے بارے میں جو خبریں چل رہی ہیں ،سب جھوٹ ہیں،یہ ہمارے خلاف بڑی سازش ہے، مجھے بدنام کرنے اور میرا کھیل خراب کرنے کی کوشش کی جارہی ہے۔

Social Media Auto Publish Powered By : XYZScripts.com