ایم کیو ایم کے رہنما رؤف صدیقی نےآخر کارنکاح کرلیا

متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم) پاکستان کے رہنما اور سابق صوبائی وزیر رؤف صدیقی56 برس کی عمر میں رشتہ ازدواج میں منسلک ہوگئے۔رؤف صدیقی کا نکاح مکہ مکرمہ میں شیخ صالح زین العابدین الشیعبی نے پڑھایا۔نکاح کی تقریب میں ان کے رشتہ داروں اور قریبی دوست احباب نے شرکت کی۔ایم کیو ایم پاکستان کے رہنما خالد مقبول صدیقی اور سابق وزیر عبدالحسیب بھی اس تقریب میں شریک ہوئے۔ذرائع کے مطابق ایم کیو ایم پاکستان کے رہنما کا ولیمہ 13 اپریل کو کراچی میں ہوگا

Social Media Auto Publish Powered By : XYZScripts.com