نواز شریف اب وزیر اعظم تو دور کی بات وزیر اعلیٰ بھی نہیں لاسکیں گے ۔ زرداری

سابق صدر اورکو چئیرمین پاکستان پیپلز پارٹی آصف علی زرداری نے دوٹوک کہہ دیا کہ اب نواز شریف سے صلح نہیں ہوگی۔گڑھی خدابخش میں ذوالفقار علی بھٹو کی برسی میں خطاب کرتے ہوئے آصف زرداری نے کہاکہ میاں صاحب اب وزیر اعظم تو دور کی بات وزیر اعلیٰ بھی نہیں لاسکیں گے۔سابقہ الیکشن میں میاں صاحب کا مینڈیٹ نہیں بلکہ آر او الیکشن تھا پہلے بھی کہا تھا کہ الیکشن نہیں مانتے اور اب بھی نہیں مانیں گے۔ہم بلوچستان میں جمہوریت کو آگے لے کر گئے ۔نواز شریف کو بتادیا کہ بلوچستان میں ان کا کھیل نہیں چلنے دیں گے۔سابق صدر نے کہاکہ نوازشریف حکومت بھی خود کرتے ہیں اور اپوزیشن بھی خود بن جاتے ہیں ۔چئیرمین سینیٹ کے لئے رضا ربانی کی حمایت نواز شریف کی چال تھی اور یہ چال رضا ربانی بھی سمجھ چکے تھے ۔پیپلز پارٹی نوازشریف سے سیاست چھڑوا کر رہے گی

Social Media Auto Publish Powered By : XYZScripts.com