فیس بک بھی واٹس ایپ کے نقشِ قدم پر میسیج ڈیلیٹ کا آپشن متعارف کرانے کا فیصلہ

فیس بک نے صارفین کو محفوظ اور بہتر سہولت کی فراہمی کے لیے بھیجے گئے پیغامات کو ڈیلٹ کرنے کے لیے ’اَن سینڈ ‘ فیچر متعارف کرنے کا فیصلہ کرلیا ہے۔ واٹس ایپ کے نقش قدم پر چلتے ہوئے فیس بک نے بھی بھیجے گئے پیغامات کو ڈیلٹ کرنے کے لیے ایک نئے آپشن کی تیاری پر کام شروع کردیا ہے جو چند ماہ میں دنیا بھر کے تمام صارفین کے لیے دستیاب ہو گا۔ واٹس ایپ کے فیچر ’ڈیلیٹ فار ایوری ون‘ کی طرز پر فیس بک ’ان سینڈ‘ فیچر کو ڈیزائن کر رہی ہے جس کا مقصد غلطی سے بھیجے گئے پیغامات کو وصول کنندہ کے لیے بھی ڈیلٹ کرتاہے۔ اس سے قبل فیس بک پر پیغام رساں اپنے پاس سے تو میسیج کو ڈیلیٹ کرسکتا تھا لیکن پیغام وصول کرنے والے صارف کے پاس پیغام بالکل پہنچ جایا کرتا تھا اور اس وقت تک ڈیلیٹ نہیں ہو سکتا تھا جب تک وصول کنندہ خود اسے ڈیلیٹ نہیں کردیتا۔ جس پر فیس بک صارفین نے شکایات بھی درج کرائی تھیں تاہم اب صارفین کے لیے خوشخبری ہے کہ وہ اپنے غلطی سے بھیجے گئے پیغامات کو ’ان سینڈ‘ آپشن کے تحت خود ہی ڈیلیٹ کرسکیں گے۔

Social Media Auto Publish Powered By : XYZScripts.com