کراچی: وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے آئی جی کے معاملے پر گورنر عمران اسماعیل سے مشاورت کو ناممکن قرار دے دیا۔
وزیراعلیٰ سندھ کی سربراہی میں سندھ کابینہ کا اجلاس ہوا جس میں آئی جی سندھ کلیم امام کے تبادلے پر بھی گفتگو ہوئی۔
کابینہ اجلاس میں وزیراعلیٰ نے کہا کہ وزیراعظم کو کہا ہے اگر وفاقی کابینہ کو آئی جی کے تبادلے پر اعتراض ہے تو بریف کرنے کو تیار ہیں، اب وزیراعظم پر ہے کہ وہ آئی جی سندھ کو کب ہٹاتے ہیں۔
اس موقع پر کابینہ اراکین نے تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ کابینہ نے نام تجویز کیے تھے لیکن پھر مزید دو نام مانگے گئے، پنجاب اگر کوئی خط لکھتا ہے
تو وفاق فوری آئی جی کو تعینات کرتا ہے، سندھ کے ساتھ زیادتی کی جارہی ہیں، سندھ کا اور پنجاب کا پولیس ایکٹ ایک ہی ہے۔