سپریم کورٹ کی جانب سے اہم فیصلہ، نااہلی پر پابندی اب تا حیات ہوگی۔

سپریم کورٹ نے بڑا فیصلہ سنادیا جس کے تحت نواز شریف اور جہانگیر ترین تاحیات نااہل ہیں۔ سپریم کورٹ نے آئین کے آرٹیکل 62 ون ایف کے تحت فیصلہ کیا گیا ہے۔ فیصلہ جسٹس عمر عطا بندیال نےسنایا ۔

عدالت عظمیٰ نے اپنی روایت کو برقرار رکھتے ہوئے اس اہم مقدمے کا فیصلہ بھی جمعے کو سنایا ہے، اس سے قبل بھی انتہائی اہم فیصلے بروز جمعہ سنائے گئے ہیں۔ عدالت عظمیٰ نے پرویز مشرف کو فوجی وردی میں صدرمنتخب ہونے کا فیصلہ بھی جمعہ 28 ستمبر2007 ء کو سنایا جبکہ سابق چیف جسٹس افتخار محمد چوہدری کی پرویزمشرف کی طرف سے معطلی کے خلاف20 جولائی کا فیصلہ، 3نومبر2007ء کی ایمرجنسی کے خلاف 31 جولائی 2009ء کا فیصلہ، پانامالیکس کیس میں سابق وزیراعظم نواز شریف کی نااہلی کا28 جولائی2017 ء کا فیصلہ، حدیبیہ پیپرملز کیس میں نیب کی اپیل مسترد کیے جانے کا فیصلہ بھی جمعے کے روز سنایا گیا۔علاوہ ازیں جہانگیرترین کی نااہلی اور عمران خان کو اہل قرار دینے کا فیصلہ بھی جمعے کو سنایاگیاتھا۔

Social Media Auto Publish Powered By : XYZScripts.com