ایم کیو ایم پاکستان بہادرآباد گروپ نے سینیٹر نگہت مرزا کا بیان مسترد کر دیا

متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کے بہادرآباد گروپ کے ترجمان نے سینیٹر نگہت مرزا کے بیان کو مسترد کر دیا ہے۔

ایم کیو ایم بہادر آباد کے ترجمان کا کہنا تھا کہ سینیٹ کی لابی میں کیسے ممکن ہے کہ کسی کو ہراساں کیا جاسکے۔ سینیٹر نگہت مرزا نے نہ جانے کس کے کہنے پر ساتھی سینیٹر پر اس نوعیت کا سنگین اور غلط الزام لگایا۔

ترجمان نے کہا کہ قابل احترام نگہت مرزا کو دلائل کے ساتھ قائل کیا جس کے بعد انہوں نے میڈیا کے ذریعے عوام کو اپنے فیصلے سے آگاہ کیا۔ آج ان کی یہ بات کرنا ناقابل یقین ہے

Leave a Reply

Social Media Auto Publish Powered By : XYZScripts.com