سلمان خان کی نئی فلم بھارت میں پریانکا اور کترینہ ہیرؤئنز ہوں گی

بالی ووڈ سلطان سلمان خان کی نئی فلم ’بھارت‘ کے لئے دو اداکاراؤں کے نام فائنل ہوگئے۔

بالی ووڈ کے نامور ہدایتکار علی عباس ظفر کی ہدایتکاری میں بننے والی سلمان خان کی سپر ہٹ فلم ’سلطان اور ٹائیگر زندہ ہے‘ کی مقبولیت کے بعد یہ جوڑی ایک بار پھر فلم ’بھارت‘ کے ذریعے ہلچل مچانے آرہی ہے جب کہ فلم میں مرکزی کردار کے لئے کئی روز سے پریانکا اور کترینہ کے نام کو لیکر افواہیں جاری تھیں تاہم فلم کو چار چاند لگانے کے لئے سلمان خان کے مد مقابل اداکاراؤں کے نام بھی منظر عام پر آگئے ہیں۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق ذرائع کا کہنا ہے کہ بالی ووڈ سلطان سلمان خان کی نئی فلم ’بھارت‘ میں سلو بھائی کے مدمقابل پریانکا چوپڑا اور کترینہ کیف کے نام فائنل کیے گئے ہیں جب کہ دونوں اداکارائیں پہلی بار ایک ساتھ بالی وڈ کے سلطان کے ہمراہ فلم میں اہم کردار ادا کریں گی۔

واضح رہے کہ فلم 2019 میں عید پر سینما گھروں کی زینت بنے گی۔

Leave a Reply

Social Media Auto Publish Powered By : XYZScripts.com