سابق پاکستانی ومینز کپتان ثناء میر ٹاپ 5 بولرز میں شامل

پاکستانی اسپنر ثنا میرآئی سی سی ویمنز ون ڈے بولنگ میں ٹاپ 5رینکنگ میں شامل ہوگئیں۔

ثنا ءمیرنے حالیہ درجہ بندی میں 620 پوائنٹس کے ہمراہ چوتھی پوزیشن پر جگہ بنالی،بھارتی پیسر جھولان گوسوامی ان سے ایک درجے پیچھے پانچویں نمبر پر موجود ہیںِ۔ آسٹریلیا کی جیس جوناسین نے نمبرون پوزیشن سنبھالے رکھی، ان کی ہموطن میگن شیٹ نے دوسرے نمبر پر قدم جمائے رکھے، جنوبی افریقہ سے تعلق رکھنے والی میریزین کاپ تیسرے نمبر پر ہیں۔

2005 میں ڈیبیو کرنے والی ثنامیر اب تک 108 ون ڈے انٹرنیشنل میں پاکستان کی نمائندگی کرچکی ہیں، 2017 کے ورلڈ کپ میں ٹیم کی مایوس کن پرفارمنس کے بعد ان سے قومی ون ڈے ٹیم کی قیادت واپس لے لی گئی تھی، ان کی جگہ بسمہ معروف کو یہ ذمے داری سونپی گئی ہے۔

گرین شرٹس نے گزشتہ ماہ سری لنکا میں ون ڈے سیریز میں 3-0 سے کلین سوئپ کیا تھا اور اس میں ثنا ءنے کلیدی کردار ادا کیا تھا، پی سی بی نے رینکنگ میں حالیہ ترقی پر انھیں مبارکباد دی ۔

Leave a Reply

Social Media Auto Publish Powered By : XYZScripts.com