میئرکراچی بھی لوڈشیڈنگ سے پریشان ہوکرکےالیکٹرک کے خلاف میدان میں آگئے

مئیر وسیم اختر نے شہر میں طویل لوڈ شیڈنگ کے خلاف کے الیکٹرک ہیڈکوارٹر کے باہر احتجاج کرنے پہنچ گئے۔

شہر کراچی میں طویل لوڈ شیڈنگ کے خلاف مئیر کراچی اور بلدیاتی نمائندوں نے کے الیکٹرک ہیڈ کوارٹر کے باہر احتجاج کیا، احتجاج میں شہریوں کی بڑی تعداد نے بھی شرکت کی اور کے الیکٹرک کے خلاف شدید نعرے بازی کی گئی، مظاہرین نے کے الیکٹرک کے خلاف ہاتھوں میں بینرز اٹھا رکھے تھے جن پر غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ نامنظور، زائد بلنگ بند کرو اور کراچی عوام دشمن کے الیکٹرک کے نعرے درج تھے۔

اس موقع پر وسیم اختر کا کہنا تھا کہ کراچی کے سیاسی لوگ ووٹ مانگنے تو آجاتے ہیں لیکن لوڈشیڈنگ کے معاملے پر سب خاموش ہیں، کے الیکٹرک اور ایس ایس جی سی کے درمیان واجبات کے تنازع سے شہریوں کا کوئی تعلق نہیں پھر بھی عوام کو تنگ کیا جا رہا۔ لہذا صدر مملکت سے مسئلے کے حل کا مطالبہ کرتے ہیں۔

Leave a Reply

Social Media Auto Publish Powered By : XYZScripts.com