شاعرِمشرقِ پاکستان کی آج 80 ویں برسی

ملت کو بیدار کیا اور ملک پاکستان کا عوام کو خواب دینے والے شاعر مشرق علامہ اقبال کی 80 ویں برسی آج منائی جارہی ہے۔ ڈاکٹر علامہ محمد اقبال بیسویں صدی کے معروف شاعر، مصنف،      قانون دان، سیاستدان،فلسفی، مسلم صوفی اور تحریک پاکستان کی اہم ترین شخصیات میں سے ایک تھے۔

علامہ اقبال صرف فلسفی شاعر ہی نہیں بلکہ انسانوں کے استحصال کے بھی خلاف تھے۔ ان کی خواہش تھی کہ انسان رنگ ، نسل اور مذہب کی تمیز کے بغیر ایک دوسرے سے اچھے رویے سے پیش آئیں اور باہمی احترام کی فضا قائم کریں کہ یہی رب کائنات کی منشا ہے۔

علامہ اقبال کی شاعری نے معاشرے کو مثبت رخ پر سوچنے کی فکر دی اور ہر دور میں اسلامی عظمت کو اجاگر کیا۔ انہوں نے اپنی شاعری کے ذریعے برصغیر کے مسلمانوں میں نئی روح پھونکی جو تحریکِ آزادی میں نہایت کارگر ثابت ہوئی۔

آپ نے نہ صرف اردو ملکہ فارسی زبان میں بھی کتابیں لکھی۔ آب کی مشہور کتابوں میں جواب شکواہ اور شکواہ جواب شکواہ بھت مشہور ہیں۔

آپ نے تمام عمر مسلمانوں میں بیداری و احساسِ ذمہ داری پیدا کرنے کی کوششیں جاری رکھیں اور 21 اپریل1938 کو اپنے خالقِ حقیقی سے جا ملے۔

Social Media Auto Publish Powered By : XYZScripts.com