پاکستان کرکٹ ٹیم برطانیہ کے لئے روانہ

قومی کرکٹ ٹیم کا ستائیس رکنی وفد دورہ برطانیہ روانہ ہوگیا۔ ٹیم کو سخت سکیورٹی میں ائر پورٹ پہنچایا گیا۔

برطانیہ جانے والے کھلاڑیوں میں دیگر کھلاڑیوں سمیت کپتان سرفراز احمد، ہیڈ کوچ مکی آرتھر،بالنگ کوچ اظہر محمود سمیت دیگر آفیشلز شامل تھے ۔

پی سی بی کے مطابق کمحمد عامر بدھ تک روانہ ہو کرٹیم کو جوائن کریں گے۔تاحال عامر کو ویزہ جاری نہیں ہوسکا۔
انگلینڈ میں مختصر کنڈیشنگ کیمپ کے بعد دو سائیڈ میچز کینٹ اور نارتھمٹن شائر کے خلاف ہوں گے۔قومی کرکٹ ٹیم ائرلینڈ سے واحد میچ گیارہ مئی کو کھیلے گی جبکہ انگلینڈ کے خلاف دو ٹیسٹ میچز کی سیریز چوبیس مئی اور یکم جون کو کھیلی جائے گی.

دورہ کے آخر میں اسکاٹ لینڈ کے ساتھ دو ٹی ٹونٹی میچز بھی کھیلے جائےگے۔

Social Media Auto Publish Powered By : XYZScripts.com