ایک وقت تھا جب سابق وزیراعظم نواز شریف نیب ریفرنسز کے سلسلے میں احتساب عدالت میں پیشی کے موقع پر میڈیا سے غیر رسمی گفتگو میں کافی معاملات پر کھل کر بات کیا کرتے تھے، لیکن اب معاملہ کچھ مختلف ہے اور نواز شریف کچھ خاموش نظر آتے ہیں، جسے صحافیوں نے بھی محسوس کیا۔
پیشی کے بعد احتساب عدالت کے باہر صحافیوں نے نواز شریف کو گھیر لیا اور سوال کیا کہ آپ کا ہنسنا بہت کم ہوگیا ہے اور آپ کھل کر بات بھی نہیں کرتے۔
جس پر نواز شریف نے صحافی کو جواب دیا، ‘ہنسنا کیسا؟ ہم تو کُھل کر رو بھی نا سکے۔
بعدازاں گاڑی میں بیٹھتے ہوئے سابق وزیراعظم پلٹے اور صحافیوں کو مخاطب کرکے کہا، میں معافی چاہتا ہوں، مختصر سا جواب دیا ہے، مگر دل سے دیا ہے۔