پاکستان میں عالمی وبا کورونا وائرس سے مزید4افراد جاں بحق ہو گئے جبکہ مجموعی اموات کی تعداد 28 ہزار 898ہو گئی ہے۔
نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی) کی جانب سے جاری تازہ اعدادو شمار کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں مزید 322 کورونا کیسز رپورٹ ہوئے۔ ملک میں کورونا کیسز کی مجموعی تعداد 12 لاکھ 92 ہزار728 ہوگئی۔
این سی او سی کے مطابق گزشتہ چوبیس گھنٹوں میں ملک بھر میں47 ہزار811 کورونا ٹیسٹ کیے گئے اور مثبت کیسز کی شرح 0.6 ریکارڈ کی گئی۔