2019 سے شروع ہوا کورونا کا دنیا بھر پر سب سے بڑا وار ہوا، دنیا بھر میں ایک دن میں 25 لاکھ سے زائد کیسز ریکارڈ کیے گئے۔
پانچ روز میں دنیا بھر میں ایک کروڑ کے قریب کیسز ریکارڈ سامنے آئے، امریکہ میں پانچ لاکھ 42 ہزار سے زائد نئے کیسز رپورٹ جبکہ فرانس میں 3 لاکھ 32 ہزار نئے کیسز رپورٹ ہوئے۔
برطانیہ میں ایک لاکھ 94 ہزار،اسپین میں ایک لاکھ 37 ہزار سے زائد کیسز رپورٹ، اسی طرح اٹلی میں کورونا کیسز کی تعداد 1 لاکھ سے تجاوز کر گئی، رپورٹ کے مطابق اٹلی میں ایک لاکھ 90 کے قریب نئے کیسز رپورٹ ہوئے جبکہ ارجنٹائن میں 95 ہزار، بھارت میں 87 ہزار سے زائد کیسز رپورٹ ہوئے۔
امریکہ، ایک دن میں کورونا کے 10 لاکھ سے زائدکیسز رپورٹ: عالمی ریکارڈ قائم
جان ہاپکنز یونیورسٹی نے اس سلسلے میں جو اعداد و شمار جاری کیے ہیں اس کے تحت نئے سال کی چھٹیاں ختم ہوتے ہی پیر کے دن امریکہ میں کیے جانے والے کورونا ٹیسٹس میں سے دس لاکھ 80 ہزار 211 کیسز مثبت رپورٹ ہوئے ہیں۔
حکومتی اعداد و شمار کے مطابق رپورٹ ہونے والے نئے کیسز میں سے 59 فیصد اومیکرون کے ہیں۔ واضح رہے کہ اس سے قبل اوسطاً امریکہ میں یومیہ 486,000 کیسز رپورٹ ہو رہے تھے۔
یہاں یہ بات بھی قابل ذکر ہے کہ امریکہ میں ہفتے اور اتوار کو کورونا ٹیسٹس رپورٹس جاری نہیں کی گئی تھیں اور جب پیر کے دن ایک ساتھ تین دنوں کی رپورٹس جاری ہوئیں تو غیر معمولی اضافہ دیکھنے میں آیا ہے۔
واضح رہے کہ امریکہ میں کورونا کی گزشتہ لہروں کے دوران سب سے زیادہ یومیہ کیسز 2 لاکھ 58 ہزار ریکارڈ کیے گئے تھے جو جنوری 2021 میں سامنے آئے تھے۔