نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) نے بجلی 4 روپے 30 پیسے فی یونٹ مہنگی کر دی۔
نیپرا کی طرف سے جاری اعلامیہ کے مطابق بجلی کی قیمت میں اضافہ نومبر کی ماہانہ فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں کیا گیا ہے۔
اضافی وصولیاں جنوری کے بلوں میں کی جائیں گی، اضافے کا اطلاق کے الیکٹرک اور لائف لائن صارفین پر نہیں ہو گا۔