نئے سال کے آغاز میں حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات میں کمی کردی ہے۔
وزارت خزانہ کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق پیٹرول کی فی لیٹر قیمت 4 روپے 86 پیسے کم کردی گئی ہے جس کے بعد پیٹرول کی نئی قیمت 90 روپے 97 پیسے فی لیٹر مقرر ہو گئی ہے۔اس کے علاوہ ڈیزل کی قیمت میں 4 روپے 26 پیسے فی لیٹر کمی کی گئی ہے، جبکہ لائٹ ڈیزل 2 روپے 16 پیسے فی لیٹر اور مٹی کا تیل 52 پیسے سستا کیا گیا ہے۔
وزارت خزانہ کے مطابق پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا اطلاق آج رات 12 بجے سے ہوگا۔