پاکستان سے تعلق رکھنے والے احمد سایا کو لندن کی کیمبرج یونیورسٹی کے محنتی استاد برائے 2019کے اعزاز کیلئے نامزد کرلیا گیا۔
واضح رہے کہ احمد سایا کراچی میں واقع کورڈوبا اسکول میں اے لیولز پڑھاتے ہیں۔
اس ایوارڈ کے لیے دنیا بھر سے 6 معتبر اساتذہ اکرام کو نامزد کیا گیا ہے، جس میں پاکستان کے احمد سایا کے علاوہ بھارت کے ابھے نندن بھٹیاچاریا، سری لنکا کے اینتھونی چیلیاہ، آسٹریلیا کے کینڈس گرین، فلپائن کے جمری ڈیپن اور ملائیشیا کے شارون کونگ فونگ شامل ہیں۔
کمیبرج یونیورسٹی پریس نے ٹوئٹر پر اعلان کیا کہ ماہرینِ تعلیم کے ایک خصوصی پینل نے محنتی استاد کے اعزاز کے لیے پاکستانی استاد احمد سایا سمیت 6 افراد کو نامزد کیا ہے۔
ٹوئیٹ میں بتایا گیا کہ ججز کے لیے ناموں کا انتخاب کرنا انتہائی مشکل تھا لیکن انہوں نے اس اعزاز کے لیے صرف 6 نام فائنل کیے، تاہم اس اعزاز کا حقدار کون بنے گا اس کا فیصلہ ووٹنگ کی بنیاد پر ہوگا۔